نئی دہلی،19؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اورمرکزی حکومت کے مابین جنگ مسلسل شدت اختیار کررہی ہے۔
چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپش بگھیل نے بھی ممتابنرجی کی اس لڑائی میں حمایت کی ہے۔بگھیل نے مرکزکے ریاستی امور میں مداخلت کی’’مذمت‘‘ کی ہے۔
بگھیل نے کہاہے کہ وفاقیت ایک بار پھر داؤ پر لگی ہے۔ مرکزمیں بی جے پی حکومت نے ریاست کے انتظامی علاقے میں دراندازی کی۔
چھتیس گڑھ کے سی ایم بھوپش بگھیل نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ وفاقہ ڈھانچہ ایک بارپھر داؤ پر لگا ہے۔
مرکز میں بی جے پی حکومت نے ریاست کے انتظامی علاقے میں گھس کر اسے عہدیداروں کو منتقل کردیاہے۔ وہ بھی انتخابات سے ٹھیک پہلے۔
مرکزکی مداخلت انتہائی قابل مذمت اورقابل اعتراض ہے۔اندازہ لگایاجارہاہے کہ کانگریس ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحادکرناچاہتی ہے۔